ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے دُعا زہرہ کیس کی تفتیش جاری ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کے دوران ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے بتایا کہ دُعا زہرہ کی بازیابی کے لئے ہر کوشش اور تمام جدید ذرائع استعمال کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دُعا زہرہ کی تلاش کے لئے ہر زاویے سے تفتیش کر رہے ہیں، تفتیش کر رہے ہیں کوئی مسنگ لنک ہے تو وہ بھی تلاش کرسکیں۔
ایڈیشنل آئی جی نےبتایا کہ پولیس اس معاملے میں کلیو لیس نہیں، ایسے حساس معاملے کو زیادہ اٹھانے سے تفتیش پر اثر پڑے گا۔
واضح رہے کہ کراچی سے اغواء ہونے والی 14سالہ لڑکی دُعا زہرہ تاحال بازیاب نہیں ہوسکی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیج سے اہم شواہد ملے ہیں، گھر کے انٹرنیٹ ڈیوائس سے کوٹ میرج اور پسند کی شادی سے متعلق سرچ ہسٹری ملی ہے۔
دوسری جانب دعا زہرہ کے والد کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج رات کی ہے اور میری بیٹی دن میں لاپتہ ہوئی تاہم پڑوسیوں نے تصدیق کی ہے کہ فوٹیج میں دعا زہرہ ہی ہے۔