• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول اور بجلی مہنگی ہوگی, پاکستان نے آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا


پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مطالبات مان لیے، ملک میں پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہوگا، بجلی کی قیمت بھی بڑھائی جائے گی۔

آئی ایم ایف قرض پروگرام میں توسیع کے حوالے سے مذاکرات میں پاکستانی وفد نے تیل اور بجلی پر سبسڈی واپس لینے کی شرط مان لی۔

پاکستانی وفد میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل، وزیر مملکت عائشہ غوث پاشا اور گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور دیگر حکام شریک تھے۔

واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستانی وفد کی مکمل حمایت کی۔

مطالبات کی ماننے پر آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے اپنے قرض پروگرام میں توسیع دینے پر رضامندی ظاہر کردی۔

پاکستان اور آئی ایم ایف میں تکنیکی سطح پر بات چیت منگل سے شروع ہوگی، مذاکرات کے بعد مِشن مئی میں پاکستان آئے گا۔

آئی ایم ایف مشن کے پاکستان آنے سے پہلے بجلی اور پٹرول کی قیمتیں بڑھیں گی، وزارت خزانہ اس حوالے سے اعلامیہ بھی جاری کردیا۔

قومی خبریں سے مزید