• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 ارب ڈالر اضافی رقم ملنے کا امکان

واشنگٹن میں عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے پاکستان کے مذاکرات مثبت رہے ہیں، جس کے بعد 2 ارب ڈالر اضافی رقم ملنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

پاکستان اور آئی ایم ایف حکام کے درمیان مذاکرات کے حالیہ دور کے بعد پاکستان کو مجموعی طور پر 6 ارب کے بجائے 8 ارب ڈالر کی رقم مل سکے گی۔

پاکستان کو آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام میں 9 سے 12 ماہ تک کی چھوٹ ملنے کا بھی امکان ہے۔

پاکستانی وفد سے حالیہ مذاکراتی عمل کے حوالے سے آئی ایم ایف سرکاری بیان پیر کے روز جاری کرے گا۔