میرپورخاص(نامہ نگار )سانحہ پکا قلعہ حیدرآباد کےشہداءکی 26ویں برسی میرپورخاص میں بھی منائی گئی۔ اس سلسلے میں ایم کیو ایم کے زیر اہتمام جناح ہال بلدیہ کمپلیکس میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کا انعقاد ہوا جس میں ایم کیو ایم میرپورخاص زونل اور یونٹس کمیٹیوں اور دیگر تمام شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان اور حق پرست ایم پی ایزنےبڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں سانحہ پکا قلعہ سمیت تمام تحریکی شہداء کے بلند درجات ،ایم کیو ایم کےقائد کی درازی عمر و صحت و تندرستی اورحق پرستانہ تحریک کی کامیابی ، ملک سے دہشت گردی کے خاتمے ، ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔