• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی کے افسر عنایت اللّٰہ لک کو پولیس نے حراست میں لے لیا


پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے پنجاب اسمبلی کے گریڈ 20 کے افسر عنایت اللّٰہ لک کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں آج ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہو گی، اسپیکر پرویز الہٰی اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس سے پہلے عنایت اللّٰہ لک کو گورنر ہاؤس کے باہر سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈی سی لاہور کے حکم پر عنایت اللہ لک کو تھری ایم پی او کے تحت 3دن کےلیے حراست میں لیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب اسمبلی نے بھی تصدیق کی ہے کہ سیکریٹری کوآرڈینیشن پنجاب اسمبلی عنایت اللّٰہ لک کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

عنایت اللّٰہ لک کو لاہور کے تھانہ گڑھی شاہو منتقل کر دیا گیا ہے۔

عنایت اللّٰہ لک عدالت جا رہے تھے کہ پولیس نے ایکشن کیا، یہ نہیں بتایا گیا کہ انہیں کس مقدمے میں حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سیکریٹری کوآرڈینیشن عنایت اللّٰہ لک کو 3 ایم پی او کے تحت حراست میں لیا گیا۔

پولیس ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عنایت اللّٰہ لک کی جانب سے اسمبلی اجلاس میں کسی نا خوش گوار واقعے کا خدشہ تھا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی آج بطور وزیرِ اعلیٰ حلف برداری کا حکم دے رکھا ہے۔

عدالتِ عالیہ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ گورنر خود یا نمائندے کے ذریعے حلف برداری یقینی بنائیں۔

قومی خبریں سے مزید