• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا طارق جمیل کے ساتھ تحریک کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروں گا، عمران خان

سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ آج شب مولانا طارق جمیل کے ہمراہ اپنی تحریک کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کریں گے۔

اپنے ٹوئٹر  پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ’پاکستان 14 اگست 1947 بمطابق 27 رمضان المبارک کو معرضِ وجود میں آیا۔‘

عمران خان نے مزید لکھا کہ ’27 رمضان المبارک کی انہی مبارک ساعتوں میں میں آج رات 10 بجے مولاناطارق جمیل کے ہمراہ پیارے وطن پاکستان کی حقیقی خود مختاری و جمہوریت کی اپنی تحریک کی کامیابی کے لیے رب العزت کے حضور دستِ دعا بلندکروں گا۔‘

قومی خبریں سے مزید