• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روضہ رسول ﷺ کی توہین قابل مذمت ہے، مولانا فضل الرحمٰن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ روضہ رسول اللّٰہﷺ کی توہین قابل مذمت ہے، حرم کے تقدس کا تقاضا تک نہیں دیکھا کیا گیا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے مسجد نبویؐ کےواقعے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ کا حکم ہے رسول ﷺ کے سامنے اونچی آواز کرنا تک منع ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج جمعۃ الوداع کے اجتماعات میں بےحرمتی کی مذمت کی جائے، تمام مسالک کے آئمہ و خطباء اس عمل کی مذمت کریں۔

مولانا فضل الرحمٰن کا مزید کہنا تھا کہ امت مسلمہ کو آگاہ کیا جائے کہ اسے روضۂ اقدس کی توہین کے علاوہ کسی اور چیز سے تعبیر نہیں کیا جاسکتا۔

سربراہ جے یو آئی ف نے کہا کہ ایک سیاسی اختلاف کی بنیاد پر حرم پاک کی توہین پر احتجاج کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ مسجد نبوی ﷺ کی زیارت کے موقع پر بعض افراد کابینہ اراکین کیخلاف نعرے بازی پر اتر آئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید