• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کروں گا، جہانگیر ترین

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین لندن میں علاج کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئے۔

جہانگیر ترین کا کہنا ہے جلد ساتھیوں سے مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کروں گا۔

ترین گروپ کے ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی خان ترین دبئی سے لاہور پہنچے۔

لاہور پہنچنے پر جیونیوز سے ٹیلی فونک گفتگو میں جہانگیرترین نے کہا کہ ڈاکٹروں کی اجازت سے وطن واپسی ممکن ہوئی، صحت یابی کے لیے دعا کرنے پر سب کا مشکور ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جلد ساتھیوں سے مشاورت اور ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کروں گا۔

قومی خبریں سے مزید