• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئرلائن (پی آئی اے) میں لازمی سروس ایکٹ کی مدت میں توسیع کردی گئی ہے، 28 اپریل 2022 سے اگلے 6 ماہ کی توسیع پر مبنی ایڈمن آرڈر جاری کیا گیا ہے۔

جاری احکامات کے مطابق ادارے میں انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ 2012 کی موجودگی کے باوجود ایکٹ موثر ہوگا، ایکٹ کی خلاف ورزی کمپنی کے قوانین کے تحت بدانتظامی ہے۔

ایڈمن آرڈر کے مطابق معقول عذر کے بغیر ملازمت سے غیرحاضری بھی ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی، اتھارٹی کی رضامندی کے بغیر ملازمت سے رخصت ایکٹ کی خلاف ورزی ہوگی۔

ایڈمن آرڈر کے مطابق ملازمین کا اپنے کام کی جگہ کو چھوڑنا یا کسی بھی فرد کو خلاف قانون عمل پر اکسانا جرم ہوگا، ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ملازم کو قید کے علاوہ جرمانہ کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔

لازمی سروسز ایکٹ کی معیاد میں مسلسل توسیع ملازمین کی آواز کو مبینہ طور پر دبانے کا تسلسل ہے، ایکٹ کے تحت عرصے سے ملازمین وافسران کی یونینز ایسوسی ایشنز کو مبینہ طور پر کنٹرول کیا جا رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید