• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس نے 17 سالہ لڑکی کو بازیاب کروالیا

پولیس نے کراچی کے علاقے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئے اغواء ہونے والی لڑکی کو بازیاب کروالیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 17 سال کی صبا کو شاہ فیصل کالونی سے اغواء کیا گیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  تفتیشی افسر نے تکنیکی سہولیات کے استعمال سے لڑکی کو بازیاب کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اغواء کار وقاص کو گرفتار کرلیا گیا ہے، صبا کے اغواء کا مقدمہ شاہ فیصل کالونی میں درج کیا گیا تھا۔

 پولیس کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کورنگی نے 24 گھنٹوں میں لڑکی کو بازیاب کروایا، گرفتار ملزم وقاص سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید