• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعظم عمران خان کےخلاف پرچہ کٹ گیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے پر فیصل آباد میں تحریک انصاف کے چيئرمین عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گِل، قاسم سوری، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر سمیت ڈیڑھ سو افراد کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔

فیصل آباد میں درج پرچے کے مطابق انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر واقعے کے وقت مدینے میں موجود تھے۔

مقدمے میں توہینِ مذہب کی دفعہ سمیت 4 دفعات لگائی گئی ہیں، جن کے تحت عمر قید بھی ہوسکتی ہے۔

راولپنڈی کے تھانہ گوجر خان اور تھانہ سول لائن میں بھی شیخ رشید کے خلاف مقدمات درج کرنے کی درخواستیں دے دی گئی ہیں۔

دوسری جانب سعودی عرب سے واپسی پر شیخ رشید کے بھتیجے اور تحریک انصاف کے ایم این اے شیخ راشد شفیق کو اسلام آباد ايئر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

شیخ راشد کو تھانہ ایئر پورٹ منتقل کرکے راہداری ریمانڈ کے لیے اٹک کی ماتحت عدلیہ میں پیش کیا جائے گا۔

راشد شفیق واقعے کے بعد مدینہ ہی میں موجود تھے، ویڈیو پوسٹ کرکے انہوں نے نعرے بازی کرنے والوں کو سراہتے ہوئے اسے عمران خان کی فتح قرار دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید