بلوچستان پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے کسٹمز دفتر میں دھماکے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔
ایس ایس پی آپریشنز عبدالحق عمرانی کا کہنا ہے کہ کسٹمز کے دفتر میں آگ لگنے کی اطلاع ملی تھی، دھماکے کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں ملے۔
ایس ایس پی آپریشنز کا کہنا ہے کہ چوکیداروں سے تفتیش کی جا رہی ہے، آگ بجھانے کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔
اس سے قبل کسٹم آفس کے سیکیورٹی گارڈ کا پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ 3 مسلح افراد دفتر میں داخل ہوئے جنہوں نے عملے کو یرغمال بنایا۔
سیکیورٹی گارڈ کا کہنا تھا کہ مسلح افراد نے ہاتھ باندھ دیے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، مسلح افراد کے نکلتے ہی کسٹم کے دفتر میں دھماکا ہوگیا۔