• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مٹیاری میں آگ لگنے سے 55 گھر جل گئے، 8 مختلف مقامات پر لگنے والی آگ نے مویشیوں، اناج اور دیگرسامان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے کر نقصان پہنچایا۔

سانحہ میہڑ کے باوجود انتظامیہ دعووں سے آگے نہ بڑھ سکیں، متاثرین آگ بجھانے کے لیے مدد کو پکارتے رہے، ضلع میں فائر بریگیڈ کی 6 میں سے 3 گاڑیاں خراب ہیں۔

ضلع مٹیاری میں 8 مختلف مقامات پر آگ لگنے کے واقعات پیش آئے، نیو سعید آباد کے 2 گاؤں کے 39 گھروں اور 50 مویشیوں کو آگ لگ گئی، بھٹ شاہ، ہالہ، خیبر میں بھی کھانا بناتے ہوئے گھروں میں آگ لگ گئی۔

ضلع میں آگ بجھانے والی 6 گاڑیوں میں سے 2 گاڑیاں خراب پڑی ہیں جبکہ گاوں میں آگ بجھانے کے لیے پہنچنے والی ایک مزید گاڑی خراب ہوگئی۔

رینجرز کے جوان علاقہ مکینوں کے ہمراہ آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے رہے۔

ڈپٹی کمشنر مٹیاری کا کہنا ہے کہ گھروں میں آگ ممکنہ طور پر گھروں میں کھانا بناتے ہوئے لگی، تیز تیز ہواؤں کے باعث بجلی کی تاریں گرنے کے واقعات ہوئے، جن کا تمام پہلوؤں سےجائزہ لیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید