• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں معاشی بحران کیساتھ ساتھ اخلاقی بحران بھی آیا ہوا ہے: مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آج کل ملک میں معاشی بحران کے ساتھ ساتھ اخلاقی بحران بھی آیا ہوا ہے، دعا کریں کہ اللّٰہ تعالی ان بحرانوں سے ہمارے ملک کو نکالے۔

گڑھی خدا بخش میں نماز عید کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں کچھ نہیں ملے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر اور سندھ کے عوام کو عید کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

قومی خبریں سے مزید