• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توہین مذہب کے مقدمات‘ شیریں مزاری کے اقوام متحدہ مندوبین کو خطوط

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے خط کے ذریعے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوبین سے عمران خان اور پارٹی کے سینئر رہنماؤں کے خلاف توہین مذہب قانون کے غلط استعمال سے حکومت کو روکنے کے لئے مداخلت کی درخواست کردی اور کہا کہ حکومت کو میڈیا سنسر شپ سے روکیں‘ پرامن احتجاج پر قدغنیں لگانے سے باز رکھیں۔ شیریں مزاری کی جانب سے 2 مئی کو اقوام متحدہ کے خصوصی مندوبین برائے ماورائے قانون مقدمات یا ماورائے قانون سزاؤں، آزادی رائے اور اظہار اور مذہب اور عقیدے کی آزادی کو خطوط لکھے گئے۔
اہم خبریں سے مزید