• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے آر رحمان کی بیٹی رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں

فوٹو: اے آر رحمان انسٹاگرام
فوٹو: اے آر رحمان انسٹاگرام

بالی ووڈ کے آسکر یافتہ گلوکار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

اے آر رحمان نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام کا رُخ کرتے ہوئے اپنی بیٹی خدیجہ رحمان کی شادی کی تصویر شیئر کی۔

گلوکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللّہ تعالیٰ جوڑے کو سلامت رکھے۔‘

اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں سے نیک خواہشات اور دُعاؤں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق خدیجہ رحمان اور آڈیو انجینیئر ریاض الدین کے نکاح کی تقریب میں صرف قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں خدیجہ رحمان اور ریاض الدین کی منگنی ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید