• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیو کراچی 5E میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق، مقتول ہمارا کارکن ہے، سنی تحریک

کراچی کے علاقے نئی کراچی فائیو ای میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جس کی شناخت یوسف کے نام سے ہوئی ہے، مقتول سنی تحریک کا کارکن بتایا جارہا ہے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے ہلاک شخص کی شناخت 42 سال کے یوسف کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان سنی تحریک کا کہنا ہے کہ نیو کراچی میں ہمارے کارکن کو ٹارگٹ کیا گیا،  ہمارا کارکن گھر کے باہر بیٹھا تھا، ملزمان نے پانچ گولیاں ماری۔

سنی تحریک کا کہنا ہے کہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید