• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی، جغرافیائی، سیاسی تبدیلیوں کے دنیا پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے، بلاول بھٹو زرداری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلیاں اور جغرافیائی سیاسی تبدیلیوں کے دنیا کے ممالک پر تباہ کن اثرات مرتب ہوئے، عالمی برادری کو دنیا کی ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے اپنے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہوں گے۔

گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو کے گروپ آف فرینڈز کے اعلیٰ سطح کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ چین نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کا سلسلہ شروع کر کے پوری دنیا کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کیا کہ جس سے ترقی کا سفر تیز ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چین کے ساتھ پاکستان کے تعاون کو مزید بلندی پر لے جائیں گے، اقتصادی راہداری پر تیزی سے عمل درآمد پاک چین دوستی کو ایک نئی نہج پر لے جانے کا ایک ذریعہ ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو میں فعال کردار ادا کر کے پوری دنیا کے انسانوں کی فلاح کی کوششوں میں عالمی برادری کے ساتھ ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موسمیاتی، جغرافیائی اور سیاسی تبدیلیوں نے دنیا کے کئی ممالک پر تباہ کن اثرات مرتب کیے ہیں، مجھے تشویش ہے کہ عالمی برادری نے اس دنیا کی ترقی کے جن اہداف کے حصول کی کوشش کی، وہ کامیاب نہ ہوسکی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ گلوبل ڈیولپمنٹ انیشیٹو میں شامل ترقی یافتہ ممالک ترقی پذیر ملکوں کی معیشت مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں، ترقی یافتہ ممالک ویکسین کی فراہمی، خوراک اور توانائی کی پیداوار میں اضافے کے لیے بھی ترقی پذیر ممالک کا ساتھ دیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے عالمی برادری کو سالانہ کم از کم 100 ارب ڈالر فراہم کرنے کے اپنے عزم کو پورا کرنا ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید