• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دعا زہرا کو آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم

سندھ ہائیکورٹ نے ایس ایس پی ایسٹ اور ایس ایچ او الفلاح کو حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعا زہرا کو آئندہ سماعت پر پیش کریں۔

کراچی کے علاقے ملیر گولڈن ٹاؤن سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والی دعا زہرا کی بازیابی اور والدین سے ملاقات کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

دُعا زہرہ کے والد کی درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔

سندھ ہائیکورٹ نے پراسیکیوٹر جنرل و دیگر کو 19 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

خیال رہے کہ درخواست میں دُعا کے والد نے موقف اختیار کیا ہے کہ چاہتے ہیں بیٹی کی والدین سے ملاقات ہو، اسے اغوا کیا گیا، زبردستی نکاح کروایا گیا ہے، عدالت اس کا بیان قلمبند کرے، ظہیر احمد کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج ہے۔

قومی خبریں سے مزید