وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے چینی کی قیمت میں کمی کے لیے شریف خاندان کی زیر ملکیت تمام شوگر ملوں سے چینی 70 روپے کلو کے حساب سے دینے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ٹیم نے شوگر ملز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کیے، جس میں تمام شوگر ملوں کو چینی 70 روپے کلو فروخت کرنے کی تلقین کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کو حتمی فیصلے کے لیے 24 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز نے عوام کو سستے داموں چینی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔