• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدرآباد: پٹاخہ فیکٹری دھماکے میں جاں بحق ایک اور شخص کی شناخت

فوٹو: آئی این پی
فوٹو: آئی این پی

حیدرآباد میں پٹاخہ فیکٹری دھماکے میں جاں بحق مزید ایک شخص کی شناخت ہوگئی۔ 

ایس ایس پی حیدرآباد پیعدل چانڈیو کے مطابق جاں بحق اسد خان پٹاخہ فیکٹری کا مالک ہے، واقعےمیں جاں بحق 10 میں سے 2 افراد کی شناخت اب تک نہ ہوسکی۔ 

ایس ایس پی کے مطابق فیکٹری دھماکے میں اسد کے 2 بھانجے بھی جاں بحق ہوئے۔ 

انھوں نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ فیکٹری مالک اسد، اس کے پارٹنرز کے خلاف درج ہے۔ 

ایس ایس پی حیدرآباد کے مطابق فیکٹری دھماکے میں 10 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید