• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے، عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں عطا تارڑ نے کہا کہ بھارت کے خلاف عظیم کامیابی سے عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں اضافہ ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بیانیہ دنیا کے سامنے رکھنے میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کردار کی تعریف کی، سعودی عرب کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو فروغ مل رہا ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار انسانی جانوں کی قربانی دی، اور اربوں ڈالر نقصان ہوا۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بدلتی دنیا میں پاکستان کا کردار اہم ہے، عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کے معترف ہیں۔

قومی خبریں سے مزید