• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ائیرلائن اور بنگلادیشی ائیر لائن کے درمیان کارگو معاہدہ ہوگیا


قومی ائیرلائن اور بنگلادیشی ائیر لائن کے درمیان کارگو معاہدہ ہوگیا۔

قومی ائیرلائن کے ترجمان کے مطابق کارگو معاہدہ یکم دسمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی، معاہدے کی بدولت اشیاء کی ترسیل میں لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہو جائیں گی۔

ترجمان قومی ایئرلائن نے بنگلادیش کی سرکاری ایرلائن بمان ایرلائنز کے ساتھ اس کارگو معاہدے کو تاریخی قرار دیا ہے ، معاہدے کے تحت سعودی عرب کے شہروں جدہ، مدینہ اور ریاض کو ٹرانزٹ گیٹ ویز کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

شراکت داری کا مقصد پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان فضائی کارگو کی نقل و حرکت کو ہموار بنانا ہے، اس معاہدے کی بدولت ٹیکسٹائل، فارما سیوٹیکلز اور زرعی مصنوعات کی ترسیل میں لاجسٹک پیچیدگیاں کم ہوں گی۔

یہ شراکت داری علاقائی تجارت کے لیے ایک اسٹریٹیجک کوریڈور قائم کرے گی۔

 ترجمان کا کہنا ہے کہ تاریخی کارگو معاہدے کے تحت دونوں ملکوں کی قومی ایئرلائنز کو معیاری اور کم لاگت پر مشتمل کارگو حل فراہم کیے جائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید