سابق وفاقی وزراء پرویز خٹک اورنورالحق قادری نے منسٹر انکلیو میں اپنی سرکاری رہائش گاہیں خالی کرنے سے انکار کر دیا۔
رولز کےتحت وزراء کابینہ ختم ہونے کے بعد صرف 15 دن تک وزیر سرکاری رہائش گاہ استعمال کرسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی کابینہ 10 اپریل کو ختم ہوگئی تھی، کابینہ ختم ہونے کے باوجود پرویز خٹک نے تاحال سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر نورالحق قادری نے بھی اپنی سرکاری رہائش گاہ خالی نہیں کی، پرویز خٹک منسٹر انکلیو کا مکان نمبر 28 اور نور الحق قادری کا31 ہے۔
جیو نیوز کے بار بار رابطہ کرنے کےباوجود پرویز خٹک کا موقف نہیں مل سکا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک کی سرکاری رہائش گاہ وفاقی وزیر مولانا عبدالواسع کو الاٹ کی گئی ہے، جو رہائش گاہ خالی نہ ہونے کے باعث منتقل نہیں ہوسکے۔