کراچی(این این آئی)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ اللہ کی شان ہے اسد عمر معیشت پرباتیں کر رہے ہیں، معاشی حالات آپ خطرناک حد تک لے کر گئے۔ پچھلے 71سالوں میں لیے گئے تمام قرضوں کا 80فیصد قرض آپ نےلے لیا۔ سابق وزیرخزانہ اور تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ 2018میں ہم نے حکومت چھوڑی تو ہم گندم اور چینی برآمد کر رہے تھے، جب کہ آپ کی حکومت ختم ہوئی تو آپ چینی اور گندم درآمد کر رہے تھے، آپ کی درآمدات سب سے زیادہ ہیں۔