کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) خاران روڈ پر مسلح افراد نے ڈپٹی کمشنر خاران کو گاڑی سمیت اغوا کر لیا گیا پولیس اور سیکورٹی فورسز نے بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا سیکورٹی ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو سرکاری گاڑی میں نوشکی خاران روڈ پر جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد انہیں اغوا کر کے اپنے ساتھ لے گئے اطلاع ملنے پر پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مغوی کی بازیابی کیلئے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔