• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے سمندر میں موجود پاک بحریہ کے مختلف جہازوں اور کریکس کے علاقے میں قائم یونٹس اور تنصیبات کا دورہ کیا۔ مشق سی اسپارک 2026 جو کہ 1 ستمبر سے جاری ہے پاک بحریہ کی ایک اہم میری ٹائم مشق ہے، جو ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہے۔ اس مشق کے انعقاد کا مقصد میری ٹائم آپریشنز کے تمام پہلوؤں کی مشق کرنا اور عملی تیاری کو جانچنا ہے، جبکہ یہ مشق آپریشنل تیاری کے ساتھ ساتھ امن کی تعیناتیوں سے جنگی آپریشنز کی جانب فوری منتقلی کی صلاحیت کے عملی مظاہرے کا بھی موقع فراہم کرتی ہے۔ جنگ کی بدلتی ہوئی نوعیت کے پیشِ نظر، مشق سی اسپارک 2026 کو انفارمیشن انوائرنمنٹ میں آپریشنز کے وسیع تر دائرۂ کار کے تحت منعقد کیا گیا۔ مزید برآں، ملٹی ڈومین آپریشنز کا عملی مظاہرہ اور خودکار سسٹمز کا وسیع پیمانے پر استعمال رواں سال کی مشق کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہے۔ دورے کے دوران پاک بحریہ کے سربراہ نے مشق میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی پیشہ ورانہ قابلیت، بلند حوصلے، ہمہ وقت جنگی تیاری اور سمندر میں ناقابلِ تسخیر رہنے کے پختہ عزم پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملک بھر سے سے مزید