• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کراچی کی پرواز 8 گھنٹے پہلے روانہ، مسافر پریشان، 88 پروازوں میں تاخیر

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) اتوار کو ملک بھر سے 464پروازیں آپریٹ کی گئیں، 88میں تاخیر ہوئیں جبکہ 45پروازیں منسوخ یا نان آپریشنل رپورٹ ہوئیں۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق ملتان کی 12 پروازوں میں تاخیر ہوئی جبکہ کراچی کی پرواز شیڈول سے 8 گھنٹے پہلے روانہ کردی گئی جس سے کچھ مسافروں کو پریشان ہوئی۔ کراچی 16 لاہور 15 اسلام آباد 13 پرواز منسوخ کی گئیں کراچی 11 لاہور 22 اسلام آباد کی 29 پروازوں میں 1 سے 12 گھنٹے تک تاخیر ہوئی۔ کراچی 133 کوئٹہ 18 ملتان 32 فیصل آباد 8 لاہور 110 سیالکوٹ 16 اسلام اباد 131 پشاور سے 16 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔
ملک بھر سے سے مزید