• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس میں شدید مندی، ڈالر کی اونچی اڑان


پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن پہلے سیشن میں شدید مندی کا رجحان رہا، انٹر بینک میں امریکی ڈالر 194 روپے کا ہوگیا۔

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 1100 سے زیادہ پوائنٹس کی کمی واقعے ہوئی جس کے بعد انڈیکس 42 ہزار 300 سے نیچے آگیا۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی ڈالر 194 روپے کا ہوگیا۔

امریکی ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ بدستور جاری ہے، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 47 پیسے مہنگا ہو کر 194 روپے کا ہوگیا۔

واضح رہے کہ موجودہ حکومت کے آنے کےبعد ڈالر کی قیمت میں اب تک 11روپے 7 پیسے کا اضافہ ہوچکا ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید