• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس: کاروبار کا ملا جلا دن، 100 انڈیکس 74 پوائنٹس گرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 74 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ 

پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاوربار کے اختتام پر اس کمی کے بعد 71 ہزار 359 پوائنٹس پر بند ہوا۔ 

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 508 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، جہاں اس کی بلند ترین سطح 71 ہزار 846 رہی۔

حصص بازار میں 65 کروڑ 59 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24 ارب 48 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 20 ارب روپے کم ہو کر 9 ہزار 904 ارب روپے ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید