• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 382 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 434 پر آ گیا۔

کاروبار کے دوران انڈیکس نئی بلند ترین سطح 72 ہزار 554 پر بھی پہنچا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 72 ہزار 51 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا

دوسری جانب آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 278 روپے 35 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 39 پیسے کا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید