• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس 72 ہزار کی سطح عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو
پاکستان اسٹاک ایکسچینج—فائل فوٹو

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج کاروبار کے دوران 72 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 1 ہزار 54 پوائنٹس کے اضافے سے 72 ہزار 414 کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 71 ہزار 359 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اس حوالے سے سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل کا کہنا ہے کہ 100 انڈیکس نے آج ایک اور ریکارڈ قائم کیا ہے، انسٹی ٹیوشن خریداری کر رہے ہیں، 100 انڈیکس 1 ہزار پوائنٹس سے زائد بڑھ چکا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریکارڈ کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس کے بعد صارف کے لیے مہنگائی کم ہونے کے اندازے ہیں، سرمایہ کار سمجھتے ہیں کہ آنے والے مہینوں میں شرحِ سود کم ہو گی۔

انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا

ادھر آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر 2 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 40 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 278 روپے 38 پیسے کا تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید