• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیٹ ویو ابھی ملک میں جاری رہے گی، شیری رحمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے الرٹ کے مطابق ہیٹ ویو ابھی ملک میں جاری رہے گی۔

شیری رحمان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر موسم سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں ہزار ہیٹ ویو سینٹر بنادیے گئے ہیں، ہیٹ ویو کے دھوپ میں کام کرنے والوں پر مضر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں کو ایڈوائزری جاری کردی گئی ہے، ہیٹ ویو سے متعلق آگاہی بہت ضروری ہے۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے رہن سہن کو تبدیل کرنا پڑےگا، ہمیں بجلی کم استعمال کرنا ہوگی، کوئلے اور فرنس آئل کے استعمال کو کم سے کم کرنا ہوگا۔

شیری رحمان نے کہا ہے کہ کلائیمیٹ کونسل کا آج تک اجلاس نہیں ہوا، اس بار پاکستان میں موسم گرما موسم بہار کے بغیر ہی داخل ہو گیا ہے، بہار کا موسم پاکستان میں ختم ہو گیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو کہہ دیا ہے کہ کسی بھی وقت جھیل پھٹ سکتی ہے، پاکستان پچھلے سال سب سے زیادہ الودہ ملک تھا، گزشتہ سال شہر لاہور آلودگی میں سرفہرست رہا تھا۔

شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا ہے کہ 2030ء تک پاکستان گرین ہاؤس گیس کا پچاس فیصد اخراج کم کر دے گا، دیگر ترقی یافتہ ممالک کے گرین ہاؤس اخراج کے باعث پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات جھیل رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید