• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جس نے سازش کی وہ آج سوچتا تو ہوگا اس نے کیا کیا؟ حماد اظہر

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے خلاف جس نے سازش کی وہ آج سوچتا تو ہوگا اس نے کیا کیا؟

لاہور میں سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک کی خودداری بیچ کر کچھ لوگ اقتدار میں آئے، پی ٹی آئی حکومت کو ہٹا کر بدترین چہروں کو مسلط کیا گیا۔

حماد اظہر نے کہا کہ ملک میں منڈیاں لگا کر کھلے عام خرید و فروخت کی گئی، قابل چہروں کو ہٹا کر کیسے لوگ لگادیے گئے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آج جو معاشی بحران ہے اس کا دور دور تک نام و نشان نہ تھا، صرف ایک ماہ میں روپے کی قدر 12 روپے کم ہوئی ہے۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہمارے دور میں 22 ارب ڈالر زرمبادلہ کے ذخائر موجود تھے، ہمارے دور میں لوڈشیڈنگ نہیں تھی، دنیا میں پاکستان کا گراف اوپر جارہا تھا۔

رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عمران خان روس سے سستے تیل اور گیس کے معاہدے کر رہا تھا، ان کی روس سے سودا کرتے ٹانگیں کانپتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید