• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قوم پرست جماعت اور پیپلز پارٹی کا رویہ ایک جیسا ہے، علی خورشیدی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے کہا ہے کہ قوم پرست جماعت اور پیپلز پارٹی کا رویہ ایک جیسا ہے۔

سندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کے دوران علی خورشیدی نے کہا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے سے متعلق آئین میں لکھا ہے۔ اس پربات چیت ہوسکتی ہے لیکن اس پر کسی کو غدار نہیں کہہ سکتے، قوم پرست جماعت اور پیپلز پارٹی کا رویہ ایک جیسا ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ سندھ اسمبلی کا اجلاس ہے، صوبے میں سندھ حکومت بانسری بجا رہی ہے، گورنر نے سندھ کی بات کی تو کیا یہ گناہ ہے؟

اُن کا کہنا تھا کہ سینئر وزیر نے کل ایوان میں بات کی، تعصب میں نہ جانے کیا کیا باتیں کیں، گورنر ہاؤس میں کراچی کے مستقبل کی بات ہو رہی تھی، اس کا مطلب سندھ کا مستقبل ہے۔

علی خورشیدی نے یہ بھی کہا کہ کرپٹ ترین حکمرانی میں بدترین شہر کراچی ہوگیا ہے، کسی نہ کسی کو کراچی کی فکر کرنی ہے، ہم نے کراچی کی بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کو فکر تھی اس لئے کراچی کی بات کی، گل پلازا کا غصہ پیپلز پارٹی اس طرح نکال رہی ہے، جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک کے تمام گورنروں سے بھاری کامران ٹیسوری ہے، گورنر ہاؤس پنجاب میں جئے بھٹو کے نعرے لگے، گورنر ہاؤس سندھ میں جیے متحدہ کے نعرے نہیں لگے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کے پی کے گورنر ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے نعرے لگ رہے ہیں، ان سے ایک گورنر سندھ برداشت نہیں ہورہا کیونکہ وہ سندھ کے عوام کی امید بنتا جار ہا ہے۔

علی خورشیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو وسیع النظری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تھا، پیپلز پارٹی اپنا قومی جماعت ہونے کا ثبوت دے، جو کام گورنر ہاؤس کراچی میں ہوا 75 سال میں نہیں ہوا۔

قومی خبریں سے مزید