وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے بلوچ طلباء کے مطالبات پر بنائے گئے کمیشن کو چیلنج کردیا ہے۔
وزارت داخلہ نے وفاقی حکومت کی جانب سے درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت کی درخواست میں وکیل ایمان مزاری، آئی جی اسلام آباد اور ایس ایچ او تھانہ کوہسار کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ بلوچ طلبہ کے تحفظات دور کرنے کے لیے کمیشن کے قیام کا حکم فوری طور پر معطل کیا جائے۔
درخواست میں بتایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے مفاد عامہ میں کمیشن تشکیل دے کر اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے درخواست میں کہا کہ ہائی کورٹ کے جج چیمبر میں کمیشن کے قیام کا حکم نہیں دے سکتے، گمشدہ افراد کے لیے کمیشن پہلے سےہی موجود ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ تحقیقاتی کمیشن کے قیام کا اختیار صرف سپریم کورٹ کا ہے۔