• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر فی الحال کسی نے رابطہ نہیں کیا، اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر کسی نے رابطہ نہیں کیا۔

کوئٹہ سے جاری بیان میں رکن قومی اسمبلی اور بی این پی سربراہ نے کہا کہ تحریک عدم پیش کرنے والوں کے پاس شاید مطلوبہ اکثریت موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کرنے والوں میں بیشتر وزارت اعلیٰ کے امیدوار ہیں۔

اختر مینگل نے مزید کہا کہ عبدالقدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر ہم سے کسی نے بھی رابطہ نہیں کیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، جمعیت ہماری اتحادی ہے، اس کے ساتھ مل کر فیصلہ کریں گے۔

بی این پی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے کل 4 سے 5 ارکان کے تحریک عدم اعتماد پر دستخط ہیں۔

قومی خبریں سے مزید