• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتارپور نے بچھڑے بہن بھائی 75 سال بعد ملوا دیئے

ممتاز بی بی اور ان کے بھائی گورمکھ سنگھ
ممتاز بی بی اور ان کے بھائی گورمکھ سنگھ

امن، ملن اور امید کی راہداری، کرتارپور راہداری نے تقسیم ہند کے وقت بچھڑنے والے بہن بھائی کو 75 سال بعد ملوا دیا، بہن بھائی کرتارپور میں ملے تو دہائیوں کے دکھ آنسوؤں میں بہا دیئے۔

75 سال پہلے سیکھواں پنڈ شیخوپورہ کا رہائشی تیج کور کا خاندان ہجرت کے دوران ایک دوسرے سے بچھڑ گیا تھا۔

6 ماہ کی تیج کور کو شیخوپورہ کے مقامی شخص نے گود لیا اور نام ممتاز رکھ دیا جبکہ بھائی اپنے والد کے ساتھ بھارت کے علاقے پٹیالہ چلےگئے۔


بچھڑے بہن بھائیوں کا کچھ عرصہ قبل سوشل میڈیا پر رابطہ ہوا۔

پٹیالہ سے ممتاز بی بی کے بھائی گورمکھ سنگھ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کرتار پور راہداری کے ذریعے دربار بابا گورو نانک پہنچے جہاں بہن بھائی دہائیوں بعد ایک دوسرے سے گلے ملے تو خوشی سےرو پڑے۔

اس موقع پر ممتاز بی بی نے بھائی سے ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔

پٹیالہ سے آئے گورمگھ سنگھ کا کہنا تھا کہ دربار بابا گورو نانک کرتار پور کے درشن اور بہن سے ملنے کی دو خوشیاں ایک ساتھ ملی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید