• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احسن اقبال کی پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تصدیق

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے ایک ملاقات ہوئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے سر پر بندوق نہ رکھی جاتی تو شاید جلد الیکشن کا مطالبہ تسلیم کرلیتے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے الیکشن ریفارمز پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنے ورکرز کو سڑکوں پر چھوڑ کر بنی گالا سونے چلے گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہوا۔

قومی خبریں سے مزید