پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے پٹرول اور ڈالر کی قیمتیں مزید بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔
اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ اب پتا چلا ان کرداروں کو امپورٹڈ حکومت صرف کرپشن کرنا جانتی ہے، ڈیڑھ ماہ میں ملک کا بھٹہ بٹھا دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ریکارڈ کا حصہ بنالیں بہت جلد ایک لٹر پٹرول 200 روپے سے زائدہوگا، ریکارڈ کا حصہ بنالیں بہت جلد ڈالر 225 روپے سے اوپر ہوگا۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ امپورٹڈ نے معاشی تباہی پھیر دی، اس ظلم و بربریت کا قوم کو کون حساب دے گا۔