• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات قیمتوں میں اضافہ ، ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے بڑھا دئیے

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز نے من مانے کرائے بڑھا دئیے۔سٹاپ ٹو سٹاپ کرائے میں دس روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے ۔ اب سٹاپ ٹو سٹاپ کرایہ تیس سے چالیس روپے تک وصول کیا جارہا ہےلیکن کوئی پبلک ٹرانسپوٹرز کو پوچھنے والا نہیں ۔ کرائے تمام روٹس پر بڑھا ئے گئے ہیں ۔ ادھر ایک سال سے زیادہ ہونے کو ہے سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی کو جب بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد نئے کرائے نامے کے بارے میں پوچھا جائے تو ان کا جواب ہوتا ہے کہ سمری تیارکرکے محکمہ ٹرانسپورٹ کو لاہور بھجوادی ہے مگر دوسری طرف ٹرانسپوٹرز اپنی مرضی سے کرائے بڑھاتے چلے جارہے ہیں اورحالیہ اضافہ نے تو مسافروں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہےلیکن تاحال کوئی سرکاری کرایہ نامہ کہیں نظر نہیں آرہا ہے اورنہ ہی عملہ کہیں چیکنگ کرتا نظر آتا ہے۔
اسلام آباد سے مزید