• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)جڑواں شہروں میں لڑائی جھگڑوں میں ایک شخص جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔تھانہ نیلور پولیس کو مقصود شاہ نے بتایاکہ چند روز قبل میری اور نذیر شاہ کی تلخ کلامی ہوئی تھی جس کا بدلہ لینے کیلئے نذیر شاہ کے بیٹے وزیر شاہ آتش شاہ، نعیم شاہ اور ایک نامعلوم نے موٹرسائیکل پر گھر آنیوالے اسکے بیٹے تراب شاہ کو گولیاں ما کر قتل کردیا، جب کہ حماد الرحمن شدید زخمی ہوگیا۔ تھانہ سٹی کی حدود میں عمران کو انیس خان اور اس کے ساتھیوں نے زخمی کر دیا ۔تھانہ آرے بازار کے علاقہ میں فائرنگ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔
اسلام آباد سے مزید