• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کا بجٹ یکم جون کو پیش کریں گے، تیمور سلیم جھگڑا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیر خزانہ خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کا مالی سال 23-2022  کا بجٹ یکم جون 2022  کو پیش کریں گے۔

تیمور جھگڑا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ مالی سال کا بجٹ گزشتہ سال کے بجٹ سے زیادہ ہوگا، نئےسال کے بجٹ کا حجم 12 کھرب روپے سے زیادہ ہوگا۔

تیمور سلیم جھگڑا کے مطابق صوبے کا نیا ترقیاتی بجٹ 4 کھرب روپے سے زیادہ ہوگا، وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی اور این ایچ سی پی کی مد میں ملنے والے فنڈز میں رکاوٹیں ڈال سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت پر اپنے حق کے لیے زور ڈالے گی، ہم بجٹ میں جو اعلان کرتے ہیں وہ دیتے بھی ہیں، سرکاری ملازمین اور پیینشنرز کو ہر ممکن ریلیف دیں گے۔

تیمور سلیم جھگڑا نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت بجٹ چھوڑے انتخابات کا اعلان کرے۔

قومی خبریں سے مزید