• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، مزید دو کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

یاد رہے کہ قابض بھارتی فورسز کی بربریت سے چار روز میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوانوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

قابض بھارتی فوج نے آج ضلع اسلام آباد میں محاصرے اور تلاشی کی آڑ میں دونوں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ محاصرے کے دوران علاقے کے داخلی خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ قابض انتظامیہ نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی، آخری اطلاع آنے تک علاقے میں قابض بھارتی فورسز کی جانب سے  محاصرہ اور تلاشی کا سلسلہ جاری تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید