تہران (اے ایف پی، جنگ نیوز) ایران کے سرکاری ٹی وی نے ہفتے کے روز ایرانی فوج نے اپنے مسلح ڈرونز کے زیرزمین اڈے کی فوٹیج جاری کی ہے، یہ اڈہ ملک کے مغرب میں واقع زگروس کے پہاڑی سلسلے میں واقع ہے، اس کا صحیح مقام نہیں بتایا گیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ زگروس پہاڑوں کے وسط میں 100 ڈرون موجود ہیں۔ ان میں ابابیل-5بھی شامل ہے۔ اس ڈرون میں قیّم-9 میزائل نصب کیے گئے ہیں اوریہ فضا سے زمین پر مار کرنے والے امریکی ہل فائر کا ایرانی ساختہ ورژن ہے۔