• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، گلی میں کھڑے طلبہ اسٹریٹ کرائم کا شکار

اسکرین گریب
اسکرین گریب

کراچی میں اسکول کے طلبہ بھی ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہیں، کورنگی میں گلی میں کھڑے طالب علموں کو مسلح ملزمان نے دن دیہاڑے لوٹ لیا۔

کورنگی نمبر 6 میں گذشتہ روز گلی میں کھڑے طالب علموں سے لوٹ مار کی سی سی ٹی وی جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

فوٹیجز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلی سے گزرتےمسلح ملزمان طلبہ کو جمع دیکھ کر واپس آتے ہیں۔

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے طالبعلموں سےموبائل فونز، نقدی اور قیمتی اشیاء چھین لیں، فرار ہوتے ملزمان ایک طالب علم کی موٹر سائیکل کی چابی بھی لے گئے۔

سی سی ٹی وی فوٹیجز سامنے آجانے کے باوجود پولیس ملزمان کو تاحال گرفتار کرنے سے قاصر ہے۔

قومی خبریں سے مزید