• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمرہ کا شوہر جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

نمرہ کاظمی کے شوہر نجیب شاہ رخ کو 3 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں نمرہ کاظمی اغوا کیس کی سماعت ہوئی ، پولیس نے نمرہ کاظمی کے شوہر نجیب شاہ رخ کو عدالت میں پیش کیا۔

پولیس نے عدالت سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں 6 ملزمان مفرور ہیں، ملزم سے دیگر ملزمان سے متعلق معلومات حاصل کرنی ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نمرہ کاظمی اور ملزم نجیب کو گذشتہ روز سندھ ہائیکورٹ میں پیش کیا تھا، عدالت نے نمرہ کے میڈیکل کا حکم دیا ہے۔

اس موقع پر سٹی کورٹ نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے نجیب شاہ رخ کو 3 جون تک جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

عدالت نے پولیس سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

قومی خبریں سے مزید