• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے صارفین کو بجلی کا بڑا جھٹکا لگا دیا، یکم جولائی سے بجلی اوسطاً 7روپے91 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔

یہ اضافہ بجلی کےبنیادی ٹیرف میں کیا گیا ہے جو 16روپے 91پیسے سے بڑھ کر 24 روپے 82 پیسے فی یونٹ ہوجائے گا۔

نیپرا فیصلے کا اطلاق وزارت توانائی سے منظوری کے بعد ہو گا تاہم ایک ماہ تک وزارت توانائی نے جواب نہ دیا تو نیپرا کا فیصلہ از خود لاگو ہو جائے گا۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ اضافے سے قبل نیپرا کا تعین کردہ اوسط ٹیرف 16.91 روپے تھا، بجلی کے ٹیرف بڑھنے کی بنیادی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بجلی کا نیشنل اوسط ٹیرف 24.82 روپے فی یونٹ تعین کیا ہے، ٹیرف بڑھانے کی وجہ کپیسٹی لاگت، عالمی مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت بڑھنا ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ توانائی کی خریداری کی قیمت 1152 ارب روپے متوقع ہے، کپیسٹی لاگت بشمول این ٹی ڈی سی اور ایچ وی ڈی سی 1366 ارب روپے تخمینہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید