• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ،تفتیشی اداروں میں حکومتی شخصیات کی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں آج ’’تفتیشی اداروں ‘‘میں بعض اعلیٰ حکومتی شخصیات کی مبینہ مداخلت کے خدشہ کے حوالے سے از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوگی ،چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ کیس کی سماعت کرے گا،عدالت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ ،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے،چیئر مین نیب اورنیب کے متعلقہ ڈی جیز سمیت نیب اور ایف آئی کے استغاثہ اور تفتیش کے اداروں کے سربراہوں ،صوبوں کے پراسکیوٹر جنرلز ،ایڈوکیٹ جنرلز اور وفاقی دارلحکومت کے ایڈوکیٹ جنرل کو بھی آج کے لئے نوٹسز جاری کر رکھے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید