• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، سپر اسٹور میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی میں جیل چورنگی پر واقع سپر اسٹور میں لگنے والی آگ پر 76 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا۔

ڈپٹی چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ پر مکمل قابو پالیا ہے، کولنگ کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہے آج ہی کولنگ بھی مکمل کرلی جائے، بیسمنٹ اور گراؤنڈ پر آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر 76 گھنٹوں بعد مکمل قابو پالیا گیا ہے۔

دوسری جانب سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی ٹیم کراچی جیل چورنگی پر متاثرہ عمارت کا جائزہ لینے پہنچ گئی۔

حکام کے مطابق کولنگ کے عمل کے بعد مٹیرئل ٹیسٹنگ کرائی جائے گی، فائنل رپورٹ کے بعد عمارت سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

ایس بی سی اے حکام کا کہنا ہے کہ مٹیریل ٹیسٹنگ رپورٹ جانچ کے تین دن بعد موصول ہوگی، مٹیریل ٹیسٹنگ کے نمونے لاہور کی لیب میں بھیجے جائیں گے۔

حکام نے کہا کہ ایس بی سی اے کے افسران پر مشتمل ٹیکنیکل کمیٹی عمارت کا جائزہ لیں گے۔

ادھر آتشزدگی کے واقعے کے بعد کمشنر کراچی نے متعلقہ افسران کو شہر بھر میں قائم شاپنگ مالز اور ہائی رائز بلڈنگز کی انسپیکشن کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

واضح رہے کہ سپر اسٹور پر بدھ کو دن گیارہ بجے آگ لگی تھی، آتشزدگی کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید